(زاہد بشیر چودھری)منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچنے کے بعد اس میں 1061 فٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، منگلا ڈیم کا انتہائی لیول 1242 جبکہ ڈیڈ لیول 1050 لیول فٹ ہے۔
واپڈا ذرائع کے مطابق منگلاڈیم میں پانی کی آمد 17856 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے، پانی کا اخراج 14972 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
منگلاڈیم میں پانی کی سطح کا اضافہ لیول 1061 سے تجاوز کر گیا ہے۔ایک ہفتہ قبل منگلاڈیم میں پانی کی سطح 1050 ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی تھی۔
گزشتہ چند دن میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 11.5 فٹ بلند ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں :ہفتہ کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا