اسحاق ڈارکی بطورڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست، فریقین کو نوٹس جاری

May 21, 2024 | 11:49:AM
اسحاق ڈارکی بطورڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست، فریقین کو نوٹس جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ  نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، اسحاق ڈار اور سیکرٹری کابینہ کو نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسحاق ڈارکی ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی،دوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ لاہورہائیکورٹ نے فیصلہ نہیں کردیا تھا؟میں نے شاید میڈیا میں دیکھا تھا،وکیل درخواست گزارنے کہاکہ اگروہاں فیصلہ ہو بھی گیا تھا تو بھی اس عدالت کا دائرہ اختیار ہے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ یہی کہہ رہا ہوں فیصلہ ہو چکا ہے چیک کرلیں،انگریزی آتی ہے آپ کو ؟دوسرے درخواستگزارکے وکیل ریاض حنیف راہی صاحب کو بلائیں۔

 چیف جسٹس نے شیر افضل مروت کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کے کیا گراؤنڈز ہیں ،ِوکیل نے کہاکہ 4گراؤنڈزہیں ،ایگزیکٹوآرڈرکی گنجائش نہیں، دو چارج نہیں ہو سکتے، 

وکیل درخواستگزار نے کہاکہ وزیراعظم الیکشن کے ذریعے منتخب ہو کرآتا ہے،ڈپٹی وزیراعظم ایگزیکٹوآرڈرکے ذریعے آتا ہے،اس عدالت نے دو عہدے رکھنے سے متعلق واضح آرڈر کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینل لگوانے والے صارفین پھنس گئے؟،حکومت کا نیا منصوبہ ،گراس میٹرنگ شروع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12جون تک جواب طلب کرلیا،عدالت نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، اسحاق ڈار اور سیکرٹری کابینہ کو نوٹس جاری کر دیئے ،عدالتی معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق نے فریقین سے 12جون تک جواب طلب کرلیا۔