(24نیوز) حج انتظامات کی نگرانی کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین متعدد ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر چودھری سالک حسین پاکستان حج مشن کے زیر انتظام عازمین کی رہائش، خوراک اور سفری سہولیات کا جائزہ لیں گے, چوہدری سالک حسین سعودی ہم منصب سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔
اب تک 109 پروازوں کے ذریعے 26 ہزار 711 عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں, مدینہ منورہ میں 8 روزہ قیام کے بعد 6 ہزار 11 عازمین حج کے اولین قافلے مکہ مکرمہ پہنچے جبکہ پرائیویٹ حج سکیم کے ایک ہزار سے زائد عازمین کرام بھی سعودی عرب پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں: اسحاق ڈارکی بطورڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست، فریقین کو نوٹس جاری
ترجمان مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کی دیکھ بھال اور انتظامات کیلئے 336 معاونین حج سعودی عرب میں تعینات ہیں، پاکستان حج میڈیکل مشن کے تحت 116 ڈآکٹر اور پیرامیڈیکل عملہ سعودی عرب میں مصروف عمل ہے, گزشتہ 13 دنوں میں راستہ بھولنے والے 42 عازمین حج کو ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ عازمین کرام کے 233 بیگز اور 58 وہیل چیئرز تلاش کر کے مالکان تک پہنچائی گئیں، سعودی حکام کے تعاون سے 14 ہزار سے زائد عازمین کو ریاض الجنہ کی زیارت مکمل کروائی گئی ہے۔