سندھ :تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

May 21, 2024 | 12:48:PM
سندھ :تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: بچے سکول سے گھر جا رہے ہیں(فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بچوں کی موجیں،سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

سندھ بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، سکھر، حیدرآباد، کراچی سمیت سندھ میں یکم جون سے چھٹیوں کا آغاز ہو گا،محکمہ تعلیم سندھ نے گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،محکمہ تعلیم کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی ہوں گی۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں مئی میں ہیٹ اسٹروک نہ ہونے کی وضاحت کی تھی جس کے بعد چھٹیاں یکم جون سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اس سے قبل پنجاب کی طرح تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات قبل از وقت کرنے پر غور کیا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینل لگوانے والے صارفین پھنس گئے؟،حکومت کا نیا منصوبہ ،گراس میٹرنگ شروع

 واضح رہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 25 مئی سے چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے،پنجاب کے سرکاری سکولوں میں چھٹیوں کی تاریخ تیسری مرتبہ تبدیل  کی گئی۔

 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  کےنوٹیفکیشن کے مطابق تمام سکولوں میں25سے 31 مئی تک چھٹیاں ہوں گی ،گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث 7روز کی چھٹیاں دی گئیں۔
7روز کے دوران پرائیویٹ سکولزپہلے سے جاری امتحان لے سکیں گے،یکم جون سے14اگست تک پہلےہی موسم گرماکی چھٹیوں کافیصلہ ہوچکاہے۔