وائے ڈی اے پنجاب کا لاہور کے 5بڑے ہسپتالوں میں احتجاج

May 21, 2024 | 17:26:PM

(عظمت اعوان)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کا پاور شو!وائے ڈی اے کی جانب سے لاہور کے 5 بڑے ہسپتالوں میں احتجاج کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وائے ڈی اے نے حکومت کو تنبیہ کی کہ کوئی بھی اقدامات ڈاکٹرز کی مشاورت کے بغیرکئے تو انہیں مسترد کردیا جائے گا ،ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جائیں گے، تب تک ہسپتالوں میں احتجاج جاری رہیں گے،سروسز ہسپتال،جنرل ہسپتال، گنگارام ہسپتال اورجناح ہسپتال کے سامنے مظاہرہ کیاگیا، احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثررہی۔
ایسوسی ایشن کے پیڑن ان چیف ڈاکٹر سلمان حسیب چودھری نے کہا کہ مہنگائی کے حساب سے تنخواہیں دُگنی کی جائیں، وائے ڈی اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی نے کہا کہ ڈاکٹرز کا پیسہ حکومت نے ری ویمپنگ پرلگادیا، دیہاڑی پر ڈاکٹرز رکھنے کی پالیسی مسترد کرتے ہیں،جنرل ہسپتال کے باہربھی سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا گیا، صدر ڈاکٹر حسیب تھینڈ نے کہا کہ ہسپتال میں ادوایات نہیں، ان کو فی الفور پورا کیا جائے ۔
سرگنگارام ہسپتال کے صدر ڈاکٹراعظم اور جناح ہسپتال کے صدر ڈاکٹر حمزہ نذیرنے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا،رہنماوں نےاعلان کیا کہ ہم نے نئی تحریک کا آغاز کردیا ہے، جواپنے تمام مطالبات منظور کروا کر رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس افسروں کا کمشنر میرپور کے ماتحت کام کرنے سے انکار

مزیدخبریں