وزیراعظم شہباز شریف کل ایک روزہ دورے پر ایران روانہ ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف تہران میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے شہید رفقاء کی قومی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے کل (بدھ ) کے روز ایران کے ایک روزہ دورے کیلئےروانہ ہونگے ۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف ہیلی کاپٹر حادثے میں جاںبحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر داخلہ سمیت 9 افراد کی قومی نماز جنازہ کیلئے ایک روزہ دورے پر ایران روانہ ہونگے،تہران میں قومی سطح پر نماز جنازہ رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کی اقداء میں ادا کی جاے گی ،تہران میں شہداء کی قومی و ریاستی نماز جنازہ صبح 10 بجے ادا کی جاے گی,آج ایرانی شہر قم میں بھی ایرانی صدر اور ان کے شہید رفقاء کی نماز جنازہ ادا کی گئی,قم میں شہداء کی نماز جنازہ بعد از نماز ظہرادا کی گئی،ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کی مشہد مقدس میں عوامی نماز جنازہ پرسوں ادا کی جاے گی,پرسوں مشہد میں شہداء کی نماز جنازہ صبح 10بجے ادا کی جاے گی،مشہد میں جاں بحق ایرانی صدر اور دیگر رفقاء کی نماز جنازہ و تدفین امام علی رضا کےمزار پر ہو گی,شہیدایرانی صدر ڈاکٹر رئیسی, ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو امام علی رضا کےاحاطے میں دفن کیا جاے گا۔
علاوہ ازیں ایرانی صدر,وزیر خارجہ اور ہیلی کاپٹر حادثہ میں جاں بحق رفقا کی نماز جنازہ آج صبح 9 بجے تبریز شہر میں بھی ادا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ اقبال ائرپورٹ سے پی آئی اے کا جعلی پائلٹ گرفتار