38 اعلیٰ پولیس افسران کی ریٹائرمنٹس کے نوٹیفیکیشن جاری

May 21, 2024 | 20:50:PM
38 اعلیٰ پولیس افسران کی ریٹائرمنٹس کے نوٹیفیکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) با اثر پولیس افسران کی ریٹائرمنٹ کا وقت آن پہنچا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 38 اعلیٰ پولیس افسران کی ریٹائرمنٹس کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے.

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس آف پاکستان کے 38 افسران کی ریٹائرمنٹس کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق سال 2024-25 میں پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18 سے 22 کے 38 پولیس افسر سرکاری ملازمت کی عمر کی حد 60 سال کی تکمیل پر ریٹائرڈ ہو جائیں گے، ریٹائرمنٹس پانے والے پولیس افسروں میں گریڈ 22 کے 7، گریڈ 21 کے 6، گریڈ 20 کے 3، گریڈ 19کے 5 اور گریڈ 18 کے 17 افسران شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کوڑا  ٹیکس لگانے کی تیاری مکمل، فی گھرکتنے پیسے دینا ہوں گے ؟اہم خبر آگئی

نوٹیفکیشنز کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22 کے او ایس ڈی مشتاق مہر 3 مارچ 2025، سیکریٹری انسانی حقوق ڈویژن اے ڈی خواجہ 23 اپریل 2025، یو این پولیس ایڈوائزر، یو این ہیڈکوارٹرز، نیویارک، امریکہ فیصل شاہکار 29 دسمبر 2024، گریڈ 22 کے او ایس ڈی ثناء اللہ عباسی 19 اکتوبر 2024، گریڈ 22 کے ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن محمود عالم محسود 5 جون 2025، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی صلاح الدین خان 6 جنوری 2025، آئی جی ریلویز پولیس سردار علی خان 20 فروری 2025، آئی بی میں تعینات گریڈ21 کے غلام رسول زاہد 30 ستمبر 2024 کو ریٹائر ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی نیشنل پولیس بیورو احسان صادق 14 جولائی 2024، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات گریڈ 21 کے زبیر ہاشمی 9 مارچ 2025، ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن صابر احمد 24 دسمبر 2024، "نیکٹا" میں تعینات گریڈ 21 کے خالد خٹک 14 دسمبر 2024، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات علی احمد صابر کیانی 15 اپریل 2025، ڈی جی نیشنل اکیڈمی فار پرزنز ایڈمنسٹریشن لاہور اظہر راشد 8 جنوری 2025، بلوچستان حکومت میں تعینات گریڈ 20 کے قمرالحسن یکم مارچ 2025، خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات گریڈ 20 کے امتیاز شاہ 24 اکتوبر 2024 کو ریٹائر ہوں گے۔

اسی طرح بلوچستان حکومت میں تعینات گریڈ 19 کے نذیر کرد 30 اکتوبر 2024، ایف ائی اے میں تعینات گریڈ 19 کے محب اللہ خان 30 ستمبر 2024، سندھ حکومت میں تعینات گریڈ 19 کے محمد عرب مہر 5 فروری 2025، ایف ائی اے میں تعینات گریڈ 19 کے محمد اشفاق 30 نومبر 2024، ریلویز پولیس میں تعینات گریڈ 19 کے وارث کمال خان 30 نومبر 2024 ہو جائیں گے۔

بلوچستان حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے سردار حسن خان 4 جنوری 2025، اسلام آباد پولیس میں تعینات گریڈ 18 کے ظہیر ارشد31 مارچ 2025، خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے عبدالحئی 31 مارچ 2025، پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے مستنصر عطاء باجوہ 30 جون 2025، پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے قدوس بیگ 9 اپریل 2025، پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 18 کی شاہدہ نورین 31 مارچ 2025، پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے فیصل گلزار اعوان 14 اپریل 2025، پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے ظفر عباس 24 مئی 2025، خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے شاہ جہاں درانی 2 جنوری 2025، خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے سلیم ریاض 24 جون 2025، پنجاب میں تعینات گریڈ 18 کے عبدالقیوم یکم جون 2025 کو ریٹائر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر سماعت، چیف جسٹس عامر فاروق کے سوالوں سے پراسیکیوٹر پریشان

بلوچستان حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے محمد ایوب اچکزئی 19 مئی 2025، بلوچستان حکومت میں تعینات سجاد حیدر ترین 21 ستمبر 2024، خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے امان اللہ 8 جولائی 2024، خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے طارق محمود 27 اپریل 2025، گلگت بلتستان حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے احمد شبیر 31 جنوری 2025 اور پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے مطیع اللہ 11 نومبر 2024 کو ریٹائر ہوں گے۔