(وسیم احمد) چئیرمین پی سی بی محسن نقوی پاک انگلینڈ سیریز کا آخری میچ دیکھنے کےلئے انگلینڈ اور ورلڈ کپ دیکھنے امریکہ جائیں گے۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی 4 میچوں کی سیریز کا آخری میچ دیکھنے کےلئے انگلینڈ جائیں گے، وہ 28 یا 29 مئی کو انگلینڈ روانہ ہوں گے، محسن نقوی اوول میں ہونے والے30 مئی کو آخری میچ دیکھیں گے، سیریز کے بعد محسن نقوی انگلینڈ میں قیام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں پاک بھارت ٹاکرا، یونس خان کا اہم بیان آ گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانوی ہم منصب سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔
علاوہ ازیں محسن نقوی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دیکھنے کےلئے امریکہ بھی جائیں گے وہ 9 جون کو نیویارک میں ہونے والا پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا بھی دیکھیں گے۔