ڈپٹی چئیرمین اور پراسیکیوٹرجنرل نیب کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری

Nov 21, 2023 | 14:43:PM

(اویس کیانی )وفاقی کابینہ نے ڈپٹی چئیرمین اور پراسیکیوٹرجنرل نیب کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری دیدی۔ 

ڈپٹی چئیرمین نیب سہیل ناصر کو15لاکھ روپے ماہانہ اور بھاری مراعات دینے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ  پراسیکیوٹر جنرل نیب سید احتشام شاہ کیلئے16لاکھ 58ہزار روپے تنخواہ اور بھاری مراعات کی منظوری دی گئی ،ڈپٹی چئیرمین نیب کو 500لیٹر پیٹرول،بجلی،گیس اور دیگر الاونس ہائیکورٹ کے جج کے مساوی ملیں گے،پراسیکیوٹر جنرل نیب کو 600لیٹر پیٹرول،گاڑی بمعہ ڈرائیور،بجلی گیس اور دیگر الاونس سپریم کورٹ جج کے مساوی ملیں گے۔

ڈپٹی چئیرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو ریکوری پر بونس بھی ملے گا،وزارت قانون کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری حاصل کی گئی،چئیرمین نیب لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی سفارش پر تنخواہ اور مراعات کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی فینز نے آسٹریلوی سمجھ کر ’’کیوی کرکٹر‘‘ کو نشانے پر رکھ لیا

مزیدخبریں