(24نیوز)سونا خریدنے والوں کیلئے اہم خبر آ گئی، ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اب سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 600 ہوگئی ہے،اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 428 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمت کم ہوکر ایک لاکھ84 ہزار 842 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے کے بعد 1991 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی،انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی