‏خاور مانیکا کے انٹرویو پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا بھی ردعمل آگیا

Nov 21, 2023 | 18:29:PM

This browser does not support the video element.

 ‏(روزینہ علی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا کا انٹرویو دیکھا ہے، ان باتوں کے بعد چیئر مین پی ٹی آئی  کو ریاست مدینہ کانام نہیں لینا چاہیے تھا۔

تفصیلات کے مطابق  چیئر مین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں عمران خان پر سنگین الزمات لگائے، اسی حوالے سے میاں نواز شریف سے  اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافی نے سوال کیا کہ ’میاں صاحب کیا آپ نے خاور مانیکا کا انٹرویو دیکھا ہے؟‘تو نواز شریف نے  جواب دیا کہ ’جی دیکھا ہے،صحافی نے سوال کیا کہ خاور مانیکا نے جو کچھ کہا ہے اس کے بعد رانا ثناء اللہ نے جو "در فٹے منہ" والی بات کی تھی کیا وہ درست ہے؟جس پر نواز شریف نے کہا کہ جو باتیں انہوں نے کی ہیں، میرا نہیں خیال کہ اس کے بعد  انہیں ریاست مدینہ کا نام لینا چاہیے تھا۔

صحافی نے کہا کہ ریاست مدینہ کا تو وہ نام لیتے تھے لیکن کیا اب اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے، عمران خان کیا گل کھلاتے رہے؟ جس پر نواز شریف نے کہا کہ "میں نے تو کہا ہے کہ جو باتیں انہوں نے کی ہیں پھر اس کے بعد ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے"۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو زرداری کو بردباری کا مظاہر کرنا چاہیے، رانا ثناء اللہ

مزیدخبریں