عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر

Nov 21, 2023 | 18:32:PM
عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) سابق وزیر اعظم  اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان  کیخلاف  توہین الیکشن کمیشن اورتوہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کےلئے مقرر کر لیے گئے ۔

 عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 23نومبر کوہوگی ، چیرمین پی ٹی آئی کیخلاف فرد جرم کی کاروائی عمل میں لائی جائےگی،اسد عمر،فواد چوہدری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 23نومبرکو ہوگی،اسد عمر،فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی کوگزشتہ سماعت پربھی پیش نہیں گیاتھا،

 چیئرمین پی ٹی آئی کوسیکورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل سے الیکشن کمیشن نہیں لایاگیاتھا ،گزشتہ سماعت پرسیکرٹری داخلہ آفتاب درانی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم پیشی کے حوالے سے تحریری رپورٹ جمع کروائی تھی،فوادچوہدری بھی گرفتاری کے باعث گزشتہ سماعت پرپیش نہیں ہوئے،اسدعمرنےگزشتہ سماعت پرالتواء کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :بلاول بھٹو زرداری کو بردباری کا مظاہر کرنا چاہیے، رانا ثناء اللہ