(کومل اسلم ) پنجاب میں سموگ کی صورتحال میں بہتری آنے کے باوجود لاہور ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 457ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ایک بار پھر لاہور دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ کراچی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 840 ریکارڈ، فیز8ڈی ایچ اےمیں600 ، سی ای آرآفس کےاطراف میں شرح537، جوہرٹاؤن میں 513ریکارڈ کیا گیا۔
شہریوں کوماحول دوست اقدامات پرسختی سےعملدرآمدکی ہدایات کی گئی ، شہر کا موسم سرد اور خشک ، مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ فیصل آباد 285 ائیر انڈیکس کے ساتھ دوسرے اور روجھان 264 کے ساتھ آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر رہا۔
ادھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا پہلا نمبر ہے جہاں ائیر انڈیکس 415 ہے جب کہ کراچی 221 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر پر رہا۔
دوسری جانب وادی کوئٹہ میں آج کل فضا کا معیار بہترین قرار دیا جارہا ہے، کوئٹہ کے افق پر صاف اور نیلا آسمان، خشک سرد موسم میں چمکتی دھوپ اور پت جھڑ میں بھی رنگ برنگ کھلے پھول ماحول کو خوشگوار بنارہے ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور دن میں تیز دھوپ رہنے کا امکان ہے, محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم 19 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کااحتجاج،موبائل سروس معطل کرنےسے متعلق اہم فیصلہ
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں شمال مشرق سے ہوائیں چل سکتی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد رہنے کا امکان ہے،جبکہ ملک کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج چوتھے نمبر پر ہے۔
عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا میں آج آلودگی 213 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی جبکہ اے کیو آئی کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پہلے نمبر پر ہے۔
لاہور کی فضا میں آلودگی 350 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔