نازیبا ویڈیوز کس نے وائرل کیں؟متھیرانے نیا انکشاف کردیا

جب کسی لڑکی کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو یہ بہت مشکل وقت ہوتا ہے

Nov 21, 2024 | 15:36:PM

(24نیوز)معروف اداکارہ،ماڈل اور میزبان متھیرا نے اپنی نازیبا ویڈیوز سے متعلق نیا انکشاف کردیا ۔

متھیرا حال ہی میں 24 پلس کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے نازیبا ویڈیوز لیک ہونے سے متعلق سوال کیاتو اداکارہ  نےبتایا کہ یہ 2021 ء کی بات ہے جب ان کی نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آئیں جو جھنگ کے کسی آدمی نے ایڈٹ کرکے بنائیں اور اسے 2 ہزار روپے کے  عوض فروخت کرتا رہا جس سے یہ ویڈیوز وائرل ہوئیں۔

متھیرا نے بتایا کہ جب سوشل میڈیا پیجز نے ان ویڈیوز پر خبریں لگائیں تو میں نے ان سے بھی جھگڑا کیا کہ کسی کی ذاتی ویڈیو یا تصویر خبر نہیں ہوتی۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سائبر کرائم سے بھی رابطہ کیاتھا جس کے بعد جھنگ کے مذکورہ شخص کی تفصیلات سامنے آئیں اور اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متھیرا کامزید کہنا تھا کہ وہ شخص دیگر لڑکیوں کی بھی نازیبا ویڈیوز فروخت کرتا تھا جو وہ نہیں جانتیں کہ اصل ویڈیوز تھیں یا پھر فیک بنائی گئی تھیں،تاہم لڑکیوں کیلئے یہ وقت بہت مشکل ہوتا ہے۔

 اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس چیز سے اس لئے آسانی سے نمٹ سکیں کیونکہ ان کا بیک گراؤنڈ مضبوط ہے اور ان کے گھروالے اور دوست انہیں سپورٹ کرتے ہیں،جب کسی لڑکی کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو اس کی وجہ سے اس کی زندگی شدید متاثر ہوتی ہے اوروہ گرتی چلی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بین ایفلیک سے علیحدگی کے بعد جینیفر لوپیز اپنے باڈی گارڈ کی محبت میں مبتلا

یاد رہے کہ چند روز قبل متھیرا کی نجی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس پر اداکارہ نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں ڈیپ فیک ویڈیوز قرار دیا تھا جو اے آئی کی مدد سے بنائی گئی تھیں ۔

مزیدخبریں