بانی کی رہائی کا مقصد اتنا بڑا ہے ، معمولی اختلافات کوئی معنی نہیں رکھتے ،عاطف خان

Nov 21, 2024 | 18:32:PM

(منظور حسین)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عاطف خان نے کہاہے کہ 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے عمران خان کا پیغام بشریٰ بی بی کے ذریعے ملا ہے ، بانی کا کہنا ہے کہ عاطف احتجاج کیلئے اس طرح کی تیاری کرے جس طرح جلسوں کیلئے کرتے تھے ۔

مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف خان نے کہا کہ گنڈاپور کی قیادت میں جانے میں کوئی عار نہیں ، اختلافات کسی سے بھی ہوسکتے ہیں ،بانی کی رہائی کا مقصد اتنا بڑا ہے ، معمولی اختلافات کوئی معنی نہیں رکھتے ، خان کی رہائی پر کوئی اختلاف نہیں ،پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ اپنے گلے شکوے پارٹی فورم پر کرتا ہوں میڈیا پر ڈسکس کرنا مناسب نہیں سمجھتا ، تمام تر فوکس 24 نومبر کے احتجاج پر ہے آپس کے اختلافات چلتے رہیں گے ، ان کاکہناتھا کہ بانی نے جیل سے پیغام بھیجا ہے کہ آپ کو ملنے والے نوٹسز کا معاملہ خود دیکھوں گا ۔

عاطف خان نےکہاکہ مذاکرات ہوتے رہتے ہیں اگر واضح نتیجہ نکلتا ہے تو ٹھیک ، صرف بات چیت برائے بات نہیں ہوگی احتجاج اس وقت تک موخر نہیں کریں گے جب تک بانی کا حکم نہیں آتا ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: وزیر داخلہ

مزیدخبریں