(جمال الدین) سوشل میڈہا ایکٹوسٹ اور پی ٹی آئی کارکن صنم جاویدکی رہائی کےبعددوبارہ گرفتاری کامعاملہ، عدالت نے صنم جاوید کو عسکری ٹاور حملہ کیس سے ڈسچارج کر دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی، لاہور پولیس نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں صنم جاوید کو عدالت میں پیش کیا اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں شناخت پریڈ کی اجازت مانگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا میچ، پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر بھارتی اہلکار آپے سے باہر
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ملزمہ کو آزاد کر دیا اور گھر جانے کی اجازت دے دیتے ہوئے نئے مقدمہ میں شناخت پریڈ کی استدعا بھی مسترد کردی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزمہ صنم جاوید کو تیسرے مقدمہ میں گرفتار کیا ،لاہور ہائیکورٹ میں سی سی پی اونےرپورٹ دی کہ ملزم کیخلاف2کےعلاوہ کوئی کیس نہیں، سی سی پی او رپورٹ کی بنیاد پر ملزمہ کی نئے مقدمہ میں گرفتاری غیر قانونی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا، گزشتہ روز کوت لکھپت جیل لاہور سے رہائی کےفوراًبعد ان کو دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا، صنم جاوید کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے نئے مقدمہ میں گرفتاری ڈالی گئی۔
خیال رہے کہ صنم جاوید کو دوسری بار رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے، اس بار ان کو عسکری ٹاور حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔