بھارتی آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا انجرڈ، اہم میچ سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا بائیں ٹخنے کی انجری کا شکار، نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ سے باہر ہو گئے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی انجری پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہاردک پانڈیاکو بائیں ٹخنے کی انجری کا سامنا ہے جس کیلئے ان کے اسکینز ہو چکے ہیں اور انہیں آرام کا مشورہ دیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا میچ، پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر بھارتی اہلکار آپے سے باہر
بی سی سی آئی کا مزید کہنا ہے کہ ہاردک پانڈیاکا 20 اکتوبر کو بھارتی ٹیم کے ساتھ دھرم شالانہ جانے کا بتایاگیا وہ لکھنو میں بھارت کو انگلینڈ کے خلاف میچ کےلئے جوائن کریں گے تاہم نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے باہر ہوگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہاردک پانڈیا کو بنگلادیش کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری ہوئی تھی، پونے میں کھیلے گئے میچ کے 9ویں اوور میں پانڈیا نے بنگلادیشی اوپنر لٹن داس کا شاٹ روکنے کیلئے سیدھی ٹانگ سے گیند کو روکنے کی کوشش کی تاہم اسی دوران درد کے باعث گراؤنڈ میں ہی لیٹ گئے تھے جس کے بعد انہیں سٹیڈیم سے باہر لے جایا گیا تھا۔