راولپنڈی :دینی مدرسے کے 4 طلبا ٹریفک حادثے میں جاں بحق،3 کی حالت تشویشناک

Oct 21, 2024 | 16:43:PM

(ارشاد قریشی) مدرسہ جامع رضویہ ضیاء العلوم میں زیر تعلیم 4 طالب علم ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے،جابحق طالب علم آزاد کشمیر سے راولپنڈی آرہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق سہنسہ بولاڑ کے قریب کیری ڈبہ گہری کھائی میں گر نے سے کیری ڈبے میں سوار 4 طالب علم موقع پر جابحق ہوئے جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے، جاں بحق طالب علموں کی شناخت سید نصیر شاہ، سید امجد شاہ، محمد اسامہ اور امتیاز شاہ کے نام سے ہوئی ہے،جاں بحق طالب علموں کا تعلق اٹک، ایبٹ آباد، بری امام اور ہمک ٹاون سے ہے۔
مدرسے کے طالب علم گزشتہ رات سہنسہ سے راولپنڈی جارہے تھے،مدرسے کے طالب علم دوست کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے گئے تھے،حادثہ کیری ڈبے کا فرنٹ ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی طالب علموں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سہنسہ منتقل کردیا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم،وفاقی شرعی عدالت کاخیرمقدم،اعلامیہ جاری

مزیدخبریں