زین قریشی کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر زرقا کا بھی بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر زرقا کا بھی بیان سامنے آگیا ۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینیٹر زرقا کاکہنا ہے کہ میں نے کوئی ڈیل نہیں کی میں خان کے ساتھ ہوں ،آپ سب کی دعاؤں سے میرا بیٹا واپس آگیا ہے ،اس تمام صورتحال کا میرا اللہ گواہ ہے،میرے خلاف ایک کمپین کا آغاز کر دیا گیا ہے،انہوں نے زیر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ایک کمپین کے حصہ ہو ے جو ان کے خلاف کیا جارہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے زین قریشی نے بھی ان خبروں کی تردید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے 3ناموں کی منظوری