(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ کی بازیابی متعلق 25 اکتوبر کو رپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ کی بازیابی کے متعلق درخواست پر دوبارہ سماعت ہوئی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر عدالت میں پیش ہوئے،جسٹس علی ضیا باجوہ نےآشفا ریاض کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے عدالت کو تفتیش کی پیشرفت بارے بتایا ،جسٹس علی ضیا باجوہ نے ڈی آئی جی مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی کاوش تو نظر نہیں آرہی ،ایس ایس پی او ایس پی کینٹ کے بیمار ہونے کے باعث آپ کو طلب کرنا پڑا،تھانیدار کے پاس فائل رل رہی ہے، اگر ہائیکورٹ کے کہنے کا یہ حال ہے، باقی کیا ہوتا ہوگا،ڈی جی آئی انویسٹی گیشن نے کہا کہ مجھے ایک ہفتے کی مہلت دے دیں ، معاملہ کو خود دیکھ لیتا ہوں ، عدالت نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو مغوی کی بازیابی متعلق 25 اکتوبر کو رپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس پاکستان کی تقرری؛پیپلزپارٹی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 3نام دے دیئے