سپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن کمیشن سے لیگی رہنما کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دینےکا مطالبہ

Oct 21, 2024 | 17:54:PM

(طیب سیف) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ کر آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے والے عادل بازئی کو نااہل قرار دے کر نشت خالی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے رکن عادل بازئی کے آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ  دیا، سپیکر قومی اسمبلی نے عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دینےکا مطالبہ کر دیا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے عادل بازئی کے خلاف ریفرنس سپیکر کو بھجوا یا تھاعادل بازئی کل ایوان سے غیر حاضر تھے اور ووٹ بھی نہیں دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم،وفاقی شرعی عدالت کاخیرمقدم،اعلامیہ جاری

واضح رہے کہ عادل بازئی نے  ن لیگ جوائن کرکے بعد میں تحریک انصاف میں شمولیت کی تھی، تاہم سپیکر ایاز صادق نے فوری انہیں ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں