بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کیخلاف مقدمات کی تفصیلات پیش

Oct 21, 2024 | 18:26:PM

(ملک اشرف)وفاقی اور پنجاب حکومت کے لاء افسران نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کیخلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کردیں، عدالت نے شہریز عظیم خان کی درخواست نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق  لاہورہائیکورٹ  میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے خلاف مقدمات کی تفصیل کے متعلق درخواست پر سماعت  ہوئی،جسٹس علی ضیا باجوہ نے شہریز عظیم خان کی درخواست پرسماعت کی،وفاقی اور پنجاب حکومت کے لاء افسران نے مقدمات کی تفصیلات  عدالت میں پیش کردیں ، جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہاکہ اگر مقدمات کے متعلق تفصیلات حقائق کے برعکس ہوئیں تو توہین عدالت کی درخواست دائر ہوسکتی ہے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہاکہ علیمہ خان اور عظمی خان کے خلاف ایف آئی اے میں کوئی مقدمہ درج نہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ایف آئی اے  لاہور میں دونوں بہنوں کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ کی صرف ایک انکوائری زیرالتوا ہے، وکیل پنجاب حکومت نے کہاکہ علیمہ خان کے خلاف 10 اور عظمی خان کے خلاف 5 مقدمات درج ہیں ،  لاہور میں علیمہ خان کے خلاف سات، عظمیٰ کے خلاف تین مقدمات ہیں ، روالپنڈی ضلع   میں علیمہ خان کے خلاف ایک اور ضلع اٹک میں دو مقدمات ہیں ،ڈاکٹر عظمیٰ کے خلاف اٹک میں دو مقدمات ہیں ۔

درخواست گزار نے اپنی والدہ علیمہ خان اور خالہ عظمیٰ خان کے خلاف مقدمات کی تفصیل کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا،عدالت نے مقدمات کی تفصیلات پیش ہونے پر درخواست نمٹادی۔

یہ بھی پڑھیں:زین قریشی کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر زرقا کا بھی بیان سامنے آگیا

مزیدخبریں