لاہور؛سکیم سے پانی پینے پر گارڈ کی فائرنگ سے 7سالہ بچہ جاں بحق

Oct 21, 2024 | 18:38:PM

(24نیوز)لاہور کے علاقے چوہنگ میں سکیورٹی گارڈ سکیم سے پانی پینے پر 7سالہ بچے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 7 سالہ بچہ کرکٹ سے تھک کر موجودہ سکیم میں پانی پینے گیا توسکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا،ملزم قتل کے دوران وہاں سے بھاگ گیاتھا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

ملزم اوکاڑہ فرار ہونے لگا تو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بس سٹینڈ سے گرفتار کیا،ملزم سے آلہ قتل میں بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم کی شناخت کبیر کے نام سے ہوئی ہے ضلع اوکاڑہ کے علاقہ شیر گڑھ کا رہائشی تھا۔

یہ بھی پڑھیں:زین قریشی کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر زرقا کا بھی بیان سامنے آگیا

مزیدخبریں