ایف بی آر کے 31 افسران کے تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری

Oct 21, 2024 | 19:09:PM
ایف بی آر کے 31 افسران کے تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم  ) وفاقی ریونیو بورڈ(ایف بی آر) کے 31 افسران کے تقرر و تبادلے ہوئے ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں۔  

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو کے 31 افسران کے تقرر و تبادلےکئے گئے جس میں گریڈ 20 کے 26 کمشنرز کے تقرر و تبادلے کئے گئے،گریڈ 20 کی کمشنر آئی آر شازیہ عابد کو آر ٹی آو ون کراچی کا اضافی چارج دے دیا گیا،گریڈ 20 کے خلیق فاروق کو کمشنر زون 4 ایل ٹی او ملتان کا اضافی چارج دے دیا گیا ،شبانہ ممتاز کو زون 1 سی ٹی او اسلام آباد کا اضافی چارج دے دیا گیا۔   

Appointment and transfer notification in FBR by Tufail Ahmad on Scribd


نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے صبیح الاعجاز کو کمشنر زون 1 ایل ٹی او لاہور کا ،ذوالفقار میمن کو کمشنر زون 5 ایل ٹی او کراچی کا، در مقنون کو کمشنر ساوتھ زون آر ٹی او اسلام آباد کا جبکہ گریڈ 20 کے عبدالحمید شیخ کو کمشنر زون 1 آر ٹی او 2 کا اضافی  چارج دے دیا گیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں:  26ویں آئینی ترمیم،وفاقی شرعی عدالت کاخیرمقدم،اعلامیہ جاری