نئے چیف جسٹس کی تقرری،جے یو آئی نے سینیٹر کامران مرتضیٰ کو بطور ممبر کمیٹی نامزد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام نے سینیٹر کامران مرتضیٰ کو بطور ممبر کمیٹی نامزد کر دیا۔
سینیٹ میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطا الرحمان نے کامران مرتضیٰ کا نام سینیٹ سیکرٹریٹ کو پہنچا دیا،سینیٹ سیکریٹریٹ نے جے یو آئی ، پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پاٹی سے ایک ایک نام مانگ رکھا ہے ۔
سپیشل پارلیمانی کمیٹی برائے تقرر چیف جسٹس پاکستان آج تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے،سپیشل کمیٹی کا اہم اجلاس کل بلائے جانے کا امکان ہے،نئے چیف جسٹس کیلئے سینئر موسٹ جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے ناموں پر غور کیا جائے گا،نئے چیف جسٹس کیلئے کمیٹی دو تہائی اکثریت کے تحت فیصلہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس پاکستان کی تقرری؛پیپلزپارٹی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 3نام دے دیئے