پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کیلئے 3نام فائنل کرلئے

Oct 21, 2024 | 21:10:PM
پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کیلئے 3نام فائنل کرلئے
کیپشن: پی ٹی آئی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 3نام فائنل کر لئے۔

ذرائع کے مطابق ‏قومی اسمبلی سے بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کا نام فائنل  کیا گیاہے جبکہ ‏سینیٹ سے بیرسٹر علی ظفر کے نام پر اتفاق ہوا، 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری پر مشاورت جاری ہوئی،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مجموعی طور پر تین نام بھجوائے جائیں گے، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ کیلئے ایک نام دیا جائے گا، سینیٹ سے سینیٹر علی ظفر، سینیٹر حامد خان اور سینیٹر عون عباس بپی کے نام پر غور کیا گیا،قومی اسمبلی سے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دو نام فائنل کر کے دئیے جائینگے،قومی اسمبلی سے اسد قیصر، بیرسٹر عمیر نیازی اور علی محمد کے ناموں پر غورکیا گیا،قومی اسمبلی سے بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کے ناموں پر بھی غورکیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ‏قومی اسمبلی سے بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کا نام فائنل  کیا گیاہے جبکہ ‏سینیٹ سے بیرسٹر علی ظفر کے نام پر اتفاق ہوا، حتمی ناموں کا اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیر اعظم کی لندن یاترا کنفرم،کب تک روانگی متوقع ؟اہم خبر آگئی