مردان: چھری کے وار سے 2 خواجہ سراؤں کا بہیمانہ قتل، قاتل فرار

Oct 21, 2024 | 21:25:PM
مردان: چھری کے وار سے 2 خواجہ سراؤں کا بہیمانہ قتل، قاتل فرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(منظور حسین) مردان کے نیو اڈا بالا خانے میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں چھری کے وار سے دو خواجہ سراؤں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق 3 نامعلوم افراد نے بالا خانے میں داخل ہو کر دروازے بند کیے اور دونوں خواجہ سراؤں کو قتل کر دیا، واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے، مقتول خواجہ سراؤں کہ شناخت سلمانے اور نازوکہ کے نام سے ہوئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری وائرل ویڈیو کیس سماعت کیلئے مقرر

دوسری جانب ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔