(انور عباس)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےپائیدار ترقی کے اہداف( ایس ڈی جی) کی سٹیرنگ کمیٹی کے 43 ویں اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعےشرکت کی،اجلاس میں پروگرام کی کامیابیوں کا جائزہ لیا۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ویڈیو لنک کےذریعے وزارت خارجہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی،اسحاق ڈار نےپائیدار ترقی کے اہداف( ایس ڈی جی)کی سٹیرنگ کمیٹی کے 43 ویں اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں پروگرام کی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس کے دوران کمیونٹی کی سطح پر بنیادی ضروریات پر بات چیت ہوئی،اجلاس میں تعلیم صحت صاف پانی اور الیکٹریسٹی کی سہولیات پر غور کیا گیا۔
وزیر خارجہ جزائر ساموا میں دولت مشترکہ کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم نواز شریف جلد لندن یاترا پر روانہ ہوں گے