پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے پرعزم، تیاریوں سے آئی سی سی مطمئن

Oct 21, 2024 | 22:16:PM
پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے پرعزم، تیاریوں سے آئی سی سی مطمئن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کیلئے پرعزم ہے اور اس میگا ایونٹ کی تیاریوں سے آئی سی سی بھی مطمئن ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ اجلاس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے شرکت کی، اجلاس میں چیئرمین پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر رپورٹ پیش کی جس پر آئی سی سی بورڈ ممبرز نے اطمینان کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اجلاس میں شرکت کی اور بورڈ ممبران کو پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے دعوت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ، پی سی بی نے شائقین کو خوشخبری سنا دی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں پی سی بی حکام نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن اور دیگر انتظامات کے حوالے سے یقین دہانی کرائی کہ میگا ایونٹ کی تیاریوں کو وقت مقررہ پر مکمل کر لیا جائے گا۔