دبئی میں آئی سی سی بورڈ میٹنگز اختتام پذیر، اعلامیہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد) آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز دبئی میں ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگز اختتام پذیر ہو گئیں جس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔
دبئی میں آئی سی سی بورڈ میٹنگز اختتام پذیر ہوگئیں، جس میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے شرکت کی، اجلاس میں ویمنز ایسوسی ایٹ ممبر ٹی 20 مقابلوں کی منظوری دی گئی، جس کے تحت 2025 سے 2028 تک دو سالانہ ٹی 20 بین الاقوامی ٹورنامنٹس کا انعقاد ہوگا۔ آئی سی سی نے 2025-2029 کی خواتین کی ایف ٹی پی اور کیلنڈر کی منظوری بھی دے دی، خواتین کے ایف ٹی پی اور کیلنڈرز کو آنے والے دنوں میں شائع کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں آئی سی سی نے خواتین کی سالانہ رینکنگ کی اپ ڈیٹ کو یکم اکتوبر کی بجائے یکم مئی کو کرنے کا فیصلہ کیا۔ بورڈ نے آئی سی سی چیئر اور آزاد ڈائریکٹر کی مدت کو 3 سال کے 2 ادوار میں تبدیل کرنے کی سفارش کی، جو ممبران کی منظوری کے لیے بھیجی جائے گی۔ مینز کرکٹ کمیٹی اور میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی میں بھی تبدیلیاں کی گئیں اور ڈاکٹر جان میکلین تعینات کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے پرعزم، تیاریوں سے آئی سی سی مطمئن
مزید براں سکاٹ وینک فل ممبر نمائندہ اور سکاٹ ایڈورڈز ایسوسی ایٹ ممبر نمائندہ مقرر کر دیئے گئے.