شوبز میں قدم رکھا تو والدین کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا، ترپتی ڈمری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’اینیمل‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونی والی اداکارہ ترپتی ڈمری نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو ان کے والدین کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور لوگوں کی کڑوی باتیں سننی پڑیں لیکن انہوں نے اپنے خوابوں کو ترک نہیں کیا۔
بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ترپتی ڈمری نے کہا ہے کہ لوگوں کی تنقید کے باوجود فلم انڈسٹری میں کامیاب ہوئیں جس پر ان کے والدین نے ان پر فخر کیا، جب وہ ممبئی آئیں تو لوگوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں آ کر وہ غلط فیصلے کریں گی اور کوئی ان سے شادی نہیں کرے گا لیکن انہوں نے ان باتوں کو نظر انداز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’’شیطان نے مجھے ننگا کر دیا تھا‘‘بالی ووڈ اداکارہ کا شوبز چھوڑنے پر انکشاف
واضح رہے کہ رنبیر کپور کی سپر ہٹ فلم ’اینیمل‘ کے علاوہ ترپتی ڈمری نے موم، پوسٹر بوائز، لیلیٰ مجنوں، بلبل، قلا، اور بیڈ نیوز جیسی بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
..........................