26 ستمبر سےیکم اکتوبر تک بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

Sep 21, 2024 | 09:31:AM

 (24 نیوز)پی ڈی ایم اے پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق 26 ستمبر سے 01 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے  کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد میں بارشوں کی پیشگوئی ہے ۔ 27 ستمبر سے ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور اور بھکر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز  کو الرٹ رہنے کی ہدایت  کی ہے اور کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے  الرٹ رہیں۔صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے،1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں،نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ۔

پی ڈی ایم اے پنجاب  نے اپیل کی ہے کہ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں،بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔

دوسری جانب شہرقائد میں مطلع صاف،تیز دھوپ کا راج رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 28، زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری تک رہے گی جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

ا یئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق  شہر کا فضائی معیار بہتر ہے،دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 15ویں نمبر پر  جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر آگیا۔

مزیدخبریں