ایرانی سپریم لیڈر کا قیدیوں کیلئے عام معافی کا اعلان

59 افراد کی سزائے موت کو قید میں تبدیل کر دیا گیا۔ ریاست مخالف جرائم کے مرتکب 39 اور 40 غیر ملکی بھی معافی پانے والوں میں شامل ہیں۔ایرانی میڈیا

Sep 21, 2024 | 12:25:PM
ایرانی سپریم لیڈر کا قیدیوں کیلئے عام معافی کا اعلان
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے ریاست مخالف جرائم کے مرتکب افراد سمیت ہزاروں قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان کر دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اِرنا کی رپورٹ کے مطابق عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی کی تجویز کے بعد علی خامنہ ای نے 2,887 قیدیوں کی سزائیں معاف اور کم کرنے پر اتفاق کیا۔

ارنا نے کہا کہ 59 افراد کی سزائے موت کو قید میں تبدیل کر دیا گیا۔ ریاست مخالف جرائم کے مرتکب 39 اور 40 غیر ملکی بھی معافی پانے والوں میں شامل ہیں۔

ضرورپڑھیں:امریکی انتخابات،قبل ازوقت ووٹنگ کا آغاز،کملا ہیرس کا وائٹ ہاؤس کی دوڑ میں پیچھے ہونے کا اعتراف

واضح رہے کہ خامنہ ای جو تمام ریاستی معاملات پر حتمی فیصلہ دیتے ہیں، بعض مواقع پر قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان کرتے ہیں۔