(ویب ڈیسک) قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیمپئنز ون ڈے کپ کے ساتویں میچ میں سٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز سکور کیے تھے۔ 272 رنز کے تعاقب میں ڈولفنز کی ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
بابر اعظم نے 100 گیندوں پر 104 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی ان کی اننگ میں 7 چوکے اور تین بلند و بالا چھکے شامل تھے تاہم بابر اعظم نے ڈومیسٹک کیریئر کی 180 اننگز میں 30 ویں سنچری سکور کرکے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑا ہے۔
بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے ڈومیسٹ کیریئر کی 199 اننگز میں 30 سنچریاں سکور کی تھیں، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے سابق بیٹر ہاشم آملہ ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے 225 اننگز کا سہارا لیا۔نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے ڈومیسٹک کی 259 اننگز میں 30 سنچریاں اسکور کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار جاری
بھارت کے سابق اوپنر شیکھر دھون نے یہ اعزاز حاصل کرنے کیلئے 262 اننگز کھیلیں، جبکہ سچن ٹنڈولکر اور روہت شرما نے بالترتیب 267 اور 275 اننگز میں 30 سنچریاں سکور کیں۔