پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم جلسہ گاہ پہنچ گئی

Sep 21, 2024 | 17:24:PM

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) رہنما حماداظہر کی ممکنہ گرفتاری کیلئےتشکیل  شدہ خصوصی ٹیم بھاری نفری کے ساتھ  پہنچ گئی۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)  کے روپوش رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہرکو گرفتار کرنے کیلئے آرگنائزڈکرائم یونٹ کی خصوصی ٹیم پہنچ گئی،آرگنائزڈکرائم یونٹ کے افسران اور درجنوں اہلکاروں سٹیج کے گرد موجود ہیں،آرگنائزڈکرائم یونٹ کے اہلکار اور افسران حماد اظہر کے سٹیج سے نیچے آنے کے منتظر ہیں۔ 

قبل ازیں پتوکی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنماء چوہدری عقیل اسلم آرائیں کو پولیس نے ان کے ذاتی ریسٹورنٹ کے باہر سے گرفتار کیا ہے، پی ٹی آئی رہنماء اپنی گاڑی میں سوار ہوکر  لاہور  جلسہ میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے تھے، تھانہ صدر پولیس  مقامی پی ٹی آئی رہنماء کو پولیس وین میں بٹھا کر لے گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماء جلسہ گاہ جاتے ہوئے گرفتار

مزیدخبریں