بالی ووڈ کے مشہوراداکار حادثے میں شدید زخمی، آئی سی یو داخل

Sep 21, 2024 | 19:41:PM

(24نیوز) بالی ووڈ اداکار اور مشہور کامیڈی فلم میں کام کرنے والے پروین ڈباز  کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے،ممبئی کے علاقے باندرا کے ہولی فیملی ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرادیا گیا۔
 بالی ووڈ کے معروف کامیڈین پروین ڈباز سڑک کے حادثے میں شدید زخمی ہوگئے،اُنہیں آئی سی یو میں داخل کردیا گیا ہے،اُن کی اسپورٹس ٹیم جو پرو پنجا لیگ کا اہتمام کرتی ہے نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

پروین ڈباز کو لوگ بالی وُڈ کی سپر ہٹ فلم کھوسلا کا گھونسلا کے حوالے سے زیادہ جانتے ہیں، وہ ہفتے کی صبح حادثے میں زخمی ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پروین ڈباز کو ممبئی کے علاقے باندرا کے ہولی فیملی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اُن کی اہلیہ اداکارہ پریتی جھنگیانی میڈیا کو بریف کر رہی ہیں،پروین ڈباز نے دل لگی، مونسون ویڈنگ، دی پرفیکٹ ہزبینڈ، دی ہیرو : لو  سٹوری آف اے اسپائی، یہی ہے زندگی، کچھ میٹھا ہو جائے، میں نے گاندھی کو نہیں مارا، صرف، وایا دارجیلنگ، یہ مرا انڈیا، مائی نیم اِز خان، صحیح دھندے غلط بندے، راگنی، ایم ایم ایس ٹو، مِرر گیم، سِیج : ٹیمپل اٹیک اور شرما جی کی بیٹی شامل ہیں۔

وہ دی کرس آف کنگ تتز ٹومب، ہوسٹیجز، سارا بھائی ورسز سارا بھائی اور میڈ اِن ہیون جیسے شوز میں بھی کام کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شوبز میں قدم رکھا تو والدین کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا، ترپتی ڈمری

مزیدخبریں