( 24 نیوز) ضمنی انتخابات میں خیبر پختونخوا اسمبلی کا حلقہ پی کے 22 سے موصول شدہ نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مبارک زیب خان سب سے آ گے ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق پی کے22 باجوڑ کے 91 پولنگ سٹیشنز میں سے86 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیوار مبارک زیب خان21ہزار 892 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار عابد خان 9 ہزار 854 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔
خیال رہے کہ مبارک زیب خان باجوڑ کے حلقے این اے 8 سے بھی بھاری اکثریت سے لیڈ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : این اے 8 باجوڑ ؛آزاد امیدوار مبارک زیب خان سب سے آگے