نئے آئی جی اسلام آباد پولیس نے چارج سنبھال لیا
میرے سمیت تمام پولیس افسران شہر کی سڑکوں پر نظر آئیں گے،سید علی ناصر رضوی کی 24 نیوز سے گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سید علی ناصر رضوی نے آئی جی اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
آئی جی اسلام آباد نے چارج سنبھالنے سے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،آئی جی اسلام آباد کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی،سید علی ناصر رضوی اس سے پہلے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے،سید علی ناصر رضوی کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 31 کامن سے ہے۔
سید علی ناصر رضوی نے بطور اے ایس پی، ایس پی، ایس ایس پی، سی پی او، ڈی آئی جی پنجاب کے 9 اضلاع میں خدمات سرانجام دیں۔سید علی ناصر رضوی نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی خدمات سرانجام دیں۔سید علی ناصر رضوی کا شمار انتہائی پروفیشنل، تجربہ کار اور کرائم فائٹر افسران میں ہوتا ہے۔
ضرورپڑھیں:عدالت کا مذاق مت بنائیں،15 سال پرانے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس برہم
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے سمیت تمام پولیس افسران شہر کی سڑکوں پر نظر آئیں گے ،پبلک پالیسنگ بہتریں بنائیں گے عام عوام کو آئی جی تک ڈائریکٹ پہنچ دیں گے ،تمام پولیس افسران تھانوں کے سرپرائز وزٹ کو یقینی بنائیں گے ،جرائم پیشہ عناصر کو ہر صورت قابو کریں گے شہریوں کے لیے پرسکون ماحول بنائیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سرگرم رہیں گے اور بالکل سمجھوتہ نہیں ہو گا ،وفاقی شہر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائیں گے ۔