(یاسر عرفات)نارووال کے حلقہ پی پی 54 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر جاں بحق ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے کارکن محمد یوسف کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نارووال کے حلقہ پی پی 54 میں ضمنی الیکش کے دوران ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑے کا معاملہ پر پولیس نےبھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،مقدمے میں 11 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق 3ملزمان گرفتار جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپےمارے جارہےہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نارووال کے حلقہ پی پی 54 میں ضمنی انتخابات کے دوران ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا ،مخالفین نے جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا مار دیا تھا،ڈانڈا لگنے سے 60 سالہ محمد یوسف موقع پر دم توڑ گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:نئے آئی جی اسلام آباد پولیس نے چارج سنبھال لیا