محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم آج رات اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے منگل کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، اسی طرح خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دیر، سوات ، کوہاٹ ، بالاکوٹ، مالاکنڈ،کرم اور شمالی وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
ادھرپنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم مری، گلیات ، لاہور، سیالکوٹ اورگوجرانوالہ میں دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ نوکنڈی اوردالبندین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا ما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی واپسی ،دیگر کرنسیوں کا بھی روپے کو رگڑا