ایرانی صدر کیلئے وزیراعظم کے فارسی میں کلمات، شرکاء خوشگوار حیرت میں مبتلا

Apr 22, 2024 | 19:50:PM

This browser does not support the video element.

(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہمان وفد کے لئے فارسی میں کلمات کہے جس پر شرکاء خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے فارسی میں گفتگو کی، انہوں نے ایرانی صدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’چشمِ ماہ روشن دلِ ما شاد‘‘ ’آپکو دیکھ کر ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوئیں اور دل خوش ہوا‘۔

وزیرِ اعظم نے ایرانی صدر کو علامہ تقی بہار کے پاکستان کے بارے فارسی میں کلام ’درود بر پاکستان‘ بھی پڑھ کر سنایا، ’’ہمیشہ لطف خداباد یارِ پاکستان، بہ کین مباد فلک با دیارِ پاکستان‘‘ اردو ترجمہ ہے کہ ’پاکستان پر اللہ تعالی کا ہمیشہ فضل و کرم جاری رہے، اور آسمان پاکستان سے کبھی ناراض نہ ہو‘.

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، انسدادِ دہشتگردی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

وزیرِ اعظم نے ایرانی صدر سے گفتگو میں فارسی میں شعر بھی پڑھا جس میں ان کے دورہِ پاکستان کا بھرپور خیرمقدم اور انہیں بار بار پاکستان آنے کی دعوت دی، ان کی فارسی میں گفتگو پر شرکاء کے چہروں پر مسکراہٹیں پھیل گئیں۔

ایرانی صدر و وفد وزیرِ اعظم کے فارسی زبان پر عبور کو دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا، وزیرِ اعظم کی فارسی میں گفتگو اور اشعار سن کر شرکاء داد دئیے بغیر نہ رہ سکے.

مزیدخبریں