بنوں: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

Apr 22, 2025 | 11:21:AM

(24 نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں پولیس نے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق بنوں میں گزشتہ شب دھڑئے پل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا۔ حملہ کرنے والے خارجی دہشت گردوں کی تعداد 18 سے 19 تھی۔

دہشتگروں کے حملے میں پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

مزید پڑھیں:شلوار قمیض نہیں،شرٹ پتلون،خیبر پولیس کی وردی تبدیل

ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے حملہ ناکام کرنے والے پولیس اہلکاروں کی تعریف کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کی تعریف کی۔ اور بنوں پولیس کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ بنوں پولیس نے بروقت کارروائی کر کے خارجیوں کا حملہ پسپا کیا۔ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔ اور خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں کی جرات پر فخر ہے۔

مزیدخبریں