عمران خان کی بہنوں اور کزن کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، گھر واپس روانہ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ارشاد قریشی) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہنیں اور کزن کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،ان کی فیملی اڈیالہ جیل سے ملاقات کئے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی فیملی کو پونے 2 گھنٹے قبل ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل بلایا گیا تھا جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور کزن واپس گورکھپور ناکہ پہنچ گئے،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نورین خان، عظمی خان اور قاسم خان کو ملاقات نہیں کرائی گئی۔
نورین نیازی نے میڈیا کو بتایا کہ جیل انتظامیہ نے 2 گھنٹے داخلی دروازے پر انتظار کروایا،ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ملاقات کرائینگے،یقین دہانی کے باوجود کہا گیا ملاقات کا وقت ختم ہوگیا،آج ہم2 بہنوں کی ملاقات پر رضامند ہوگئے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ انتظار کروانے کا مقصد ملاقات نہیں کرانا تھاجبکہ قاسم خان نے بھی یہاں کہا کہ 2ایس ایچ اوز نے کہا آپ کی ملاقات کرادی جائے گی، گھنٹے بعد کہا گیا ملاقات کا وقت ختم ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دے رہے،یہ بچگانہ جبر ہے،سلمان اکرم راجہ