وزیر اعلیٰ مریم نواز سے سابق نگران وزیراعظم کی ملاقات،صوبے میں جاری اصلاحات پر گفتگو

Apr 22, 2025 | 19:02:PM

(راو دلشاد) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  نےملاقات کی جس میں ملکی صورتحال، قیام امن اور صوبائی ترقیاتی پراجیکٹس پر بات چیت کی گئی۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا خیر مقدم کیا،سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز  کے ویژن کو سراہا۔ 

اس دوران مریم نوازنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم، آئی ٹی ٹریننگ، انٹرنشپس اور روزگار کی سہولتوں سے ایمپاور کیا جا رہا ہے،صحت کا شعبہ اور قیام امن پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔ 
 انوار الحق کاکڑ  کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے صحت اور تعلیم کے شعبہ میں انقلابی پراجیکٹس متعارف کرائے ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز  پاکستان میں ویمن ایمپاورمنٹ کی زندہ مثال قرار دے دیا 
سابق وزیراعظم نے پنجاب میں شعبہ صحت میں جاری اصلاحات کو بھی سراہا۔ 

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں چند لوگ کھلم کھلا علیحدگی کی تحریک چلا رہے، انوارالحق کاکڑ

مزیدخبریں