(حسن علی)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں آج فیملی ملاقات ڈے ہے لیکن پھر بھی فیملی کو عمران خان سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر دیگر اپوزیشن ارکان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تپتی دھوپ میں فیملی کھڑی ہے ، اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کے دائرہ کار میں آتی ہے تو ملاقات کروائی جائے۔
اپوزیشن لیڈر کے مطابق حکومت پنجاب کی سنجیدگی یہ کہ گندم کی معاون سلمیٰ بٹ کو لگا دیا ہوا ہے ، عظمیٰ بخاری کا بیان آیا کہ پالیسی کے مطابق گندم نہیں خرید رہے ، کسان کو فی ایکٹر چالیس ہزار کا نقصان ہو رہا ہے، پرائیویٹ ڈے والے دن کمشنرز کے ذریعے ممبرز کو بلایا گیا۔
انھوں نے کہا کہ ممبرز کو بلانے کا مقصد نواز شریف کینسر ہسپتال کا بل کس کروانا ہے ، ملک احمد خان بھچر ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے سب لیگی ممبرز کو بلایا گیا ، لیکن غلطی سے پی ٹی آئی ممبرز کو بھی میسج چلا گیا ، نواز شریف نے کیا کارنامہ کیا ہے جو ہر جگہ ان کا نام استعمال ہوتا ہے ۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے اس ہسپتال کا نام کسی نیشل ہیرو سے منسلک ہونا چاہیے ، ہمیں اڈیالہ جیل میں ملاقات سے نا روکیں ورنہ جلداحتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔
ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ نہریں بنانے کا مقصد صرف خاص افراد کو نوازنہ ہے ، دہشتگردی والے معاملے پر کوئی دو رائے نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی نے نواز شریف کینسر ہسپتال کے بل کی منظوری دے دی