مقبوضہ کشمیر میں حملہ، پاکستانی عوام نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا

Apr 22, 2025 | 22:15:PM

(24 نیوز)مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ سے 25 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کو پاکستانی عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان میں سوشل میڈیا پر بھارتی پراپیگنڈا کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے اور اس وقت انڈین فلیگ آپریشن سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ہندوستانی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈا کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ 

ٹاپ ٹرینڈ میں ہزاروں پاکستانی اکاؤنٹ حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ سے 25 سیاح ہلاک،متعدد زخمی

مزیدخبریں