راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان علی خان نے باقاعدہ گائیکی شروع کردی

ڈرامہ سیریل"بسمل"کااوایس ٹی گاکرگلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

Aug 22, 2024 | 13:28:PM
راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان علی خان نے باقاعدہ گائیکی شروع کردی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف گلوکارراحت فتح علی  خان کے بیٹے شاہ زمان علی خان نے نئی ڈرامہ سیریل"بسمل"کااوریجنل ساؤنڈ ٹریک (اوایس ٹی) گاکرباقاعدہ طورپرگلوکاری کے میدان  میں قدم رکھ دیا۔

شاہ زمان خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئرکی اور"بسمل" کے اوایس ٹی کا یوٹیوب لنک بھی شیئر کیاہے،اس پوسٹ میں شاہ زمان خان نے لکھا کہ میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہوں کہ "بسمل "کااو ایس ٹی آخر کار منظرعام پرآ گیا ہے،اس گانے کی تیاری میں بہت زیادہ محنت اور لگن لگائی گئی ہے،میں آپ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ "بسمل "او ایس ٹی  لنک کو سنیں۔

یہ بھی پڑھیں:ماضی میں اداکارہ صنم سعید کو ایک بار تھپڑ مارا تھا، جنید خان کا انکشاف

راحت فتح علی خان کے مداحوں نے بڑی گرمجوشی سےان کے بیٹے کی گلوکاری کے میدان میں باقاعدہ آمد کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ شاہ زمان خان کے ڈیبیو کے لیے بے حد پرجوش ہیں،مداحوں نے ان کی مضبوط اورسریلی آواز کوبھی پسند کرتے ہوئے  ان کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کااظہارکیاہے۔

  واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل "بسمل" کی پہلی قسط کل نشر کی گئی جس میں نعمان اعجاز،حریم فاروق،سویرا ندیم،بہروز سبزواری اوردیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔