ویرات کوہلی بالی ووڈ میں قدم رکھ رہے ہیں،معروف کاسٹنگ ڈائریکٹر نے سب بتادیا

کوہلی پہلے ہی ایک عظیم اداکار ہیں، اپنی کامیابی کو بڑی خوبصورتی سے سنبھالا ہواہے

Aug 22, 2024 | 15:21:PM
ویرات کوہلی بالی ووڈ میں قدم رکھ رہے ہیں،معروف کاسٹنگ ڈائریکٹر نے سب بتادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اداکاری کی دُنیا میں قدم نہ رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو کے دوران میزبان نے کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا سے سوال کیا کہ کیا ویرات کوہلی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھنے والے ہیں؟اس سوال کے جواب میں مکیش چھابڑا نے کہا کہ ویرات کوہلی پہلے ہی ایک عظیم اداکار ہیں،وہ پنجابی اور دہلی کے رہائشی ہیں، اُنہوں نے اپنی کامیابی کو بڑی ہی خوبصورتی سے سنبھالا ہے۔

  مکیش چھابڑا نے مزیدکہا کہ ویرات کوہلی نے اپنی فٹنس،خوب صورتی،ذہنی و جسمانی صحت اور کرکٹ کی اپنی صلاحیتوں کو برقرار رکھا ہوا ہے، وہ نہ صرف ایک عظیم کرکٹر بلکہ بہترین شوہر اور باپ بھی ہیں،وہ نوجوان نسل کے لیے رول ماڈل ہیں، ویرات کوہلی خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں،وہ ڈانس بھی کرتے ہیں، مختلف لوگوں کی نقالی بھی کرتےہیں اور حالات کے حساب سے مزاحیہ باتیں کرکے اپنے ساتھ موجود لوگوں کو خوش بھی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان علی خان نے باقاعدہ گائیکی شروع کردی

ڈائریکٹر نے کہا کہ کوہلی بھارت کا فخر ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ ابھی جس مقام پر ہیں اُنہیں وہاں ہی رہنا چاہیے،وہ بطورِ کرکٹر ہی اپنی پہچان بناکر رکھیں اُنہیں فلمی دُنیا میں نہیں آنا چاہیے،ویرات کو ریٹائرمنٹ کے بعد فلموں میں آنے کے بجائے اپنی کرکٹ پر ہی توجہ دینی چاہیے، وہ کوچ بن سکتے ہیں،اس کے علاوہ بھی کرکٹ کی دُنیا میں دیگر فرائض سرانجام دے سکتے ہیں۔