الیکشن ایکٹ میں ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،درخواست پاکستان بار کونسل کے 6ممبران کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں الیکشن کمیشن، وزارت قانون اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم آئین پاکستان کی مختلف شقوں سے متصادم ہے،الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی کوشش کی گئی ہے،الیکشن ایکٹ میں ترمیم قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی اور اختیارات کی تقسیم کیلئے خطرہ ہے،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترمیم سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے فیصلے کو ختم کرنے کی کوشش ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا ماضی سے اطلاق سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، ترمیم کا سیکشن چار آزاد امیدواروں کے خلاف امتیازی رویہ اور آئین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے، الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترمیم کا مقصد ایک خاص سیاسی جماعت کو نشانہ بنانا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے،سپریم کورٹ وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو حالیہ ترمیم پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی والوں کیلئے ایک اور بجلی بم تیار