(اشرف خان) سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنائی ہے کہ مجموعی ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2.22 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو ا جس سے ملکی مجموعی ذخائر 14.66 ارب ڈالر ہو گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں 1.92 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، اس اضافے سے مرکزی بینک کے ذخائر 9.29 ارب ڈالر ہوگئے ، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.37 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی والوں کیلئے ایک اور بجلی بم تیار
سٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ مجموعی ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2.22 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، مجموعی ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 اگست تک بڑھ کر 14.66 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔